: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: حیدرآباد کی بیگم پیٹ پولیس نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان و حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین اوراسوسی ایشن کے دیگر اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹوں کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ،
لاپرواہی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور جم خانہ گراؤنڈ، سکندرآباد میں شائقین کو سہولیات فراہم نہ کرنے کے الزام میں دھوکہ دہی کے الزام میں تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں 25 ستمبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میاچ کھیلا جانے والا ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ زخمی ہونے والے شائقین کی شکایت پر درج کیا۔